کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کرم ایجنسی پارا چنار میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گزشتہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارو ں کو گرفتار کرلیا جاتا تو آج کرم ایجنسی میں مسافر وین پر دہشت گردی کا یہ دلخراش واقعہ پیش نہیں آتا، واقعہ اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے ہم اس واقعہ میں ملوث عناصرکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں حکومت کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کے لئے عملی اور قابل عمل اقدامات کرنے ہونگے ، اس قسم کے واقعات پر حکومت اور ریاستی ادارے فوری نوٹس لیں اور امن و امان قائم کروائیں۔