• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ بحالی کمپلیکس میں 6 سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلستان جوہر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ بحالی کمپلیکس میں 6 سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے ، وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق بچوں پر تشدد کی بالکل اجازت نہیں ، خاص کر گویائی و سماعت سے محروم بچوں پر تشدد کرنا جرم ہے،والدین کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور ملوث اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید