کراچی (ا سٹاف رپورٹر)ضلع وسطی اور جنوبی میں کچراپھیلانے پر چار دکانداروں کے چالان، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں، ریسٹورنٹ اور ایک بینک کو جرمانے کے نوٹس جاری کئے ، ضلع جنوبی میں بورڈبیسن پر ڈپٹی ڈائریکٹر منظور شیخ نے چار دکانداروں کو 25,25 ہزار کے چالان جبکہ 12 دکانداروں کو تنبیہ کے نوٹس بھی جاری کئے۔