کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے سندھ میں مقدمات کے اندراج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، دائر درخواست میں اعظم سواتی نے موقف اپنایا ہے کہ مجھے علم نہیں کہ میرے خلاف سندھ کے کس شہر میں کونسا مقدمہ درج ہے،پولیس اور دیگرحکام سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔