کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے سیکورٹی ادارے، عوام اور حکومت ایک صف میں ہیں، بلوچستان کے حالات پر سخت تشویش ہے، بھارت پیسے کے بل پر بلوچستان میں تخریب کاریاں کروا رہا ہے، آئے روز بلوچستان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ، پاکستان اللہ کی طرف سے تحفہ ہے، یہاں کے لوگ محنتی اور ذہین ہیں۔