• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی میں توسیع کردی گئی جس میں پانچ نئے ارکان کو شامل کیا گیا ہے،تاہم پارٹی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نئے ارکان میں شکیل احمد، شاکر علی،ارشاد ظفیر، افتخار احمد اور مسعود محمود شامل ہیں، جس کے بعد چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول کی سر براہی میں کام کرنیوالی مرکزی کمیٹی کے ارکان کی تعداد بارہ ہوگئی ہے، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق، سید فیصل سبزواری، انیس قائم خانی اور نسرین جلیل بھی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید