• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، میٹ گیٹز اٹارنی جنرل کے عہدے کی نامزدگی سے دستبردار

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔

میٹ گیٹز کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ اُن کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی تھی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گیٹز کی دستبرداری رواں ہفتے ری پبلکن سینیٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد ہوئی۔

میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی ٹیم یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی تھی کہ آیا میٹ گیٹز کو توثیق کیلئے درکار ری پبلکن ارکان کی حمایت حاصل ہو سکے گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ میٹ گیٹز کو جنسی بدسلوکی اور دیگر مبینہ جرائم کا الزام ہے، تاہم وہ اِن الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید