غزہ پر آج صبح سے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 135 ہو گئی۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں مزید پانچ صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی جارحیت میں 230 سے زائد صحافی شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی افواج کے محاصرے سے شمالی غزہ کا انڈونیشی اسپتال غیر فعال ہو گیا ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اب شمالی غزہ کے تمام سرکاری اسپتال غیر فعال ہو چکے ہیں۔