• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر مجرمانہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ—فائل فوٹو
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ—فائل فوٹو

ایران نے غزہ پر اسرائیل کے جنگی جرائم پر مبنی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے تہران سے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر آج صبح سے جاری وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 135ہو گئی۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں مزید پانچ صحافی بھی شہید ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید