امریکی اخبار نے چین کے جے 10 سی جنگی طیاروں کو امریکا کے ایف 16 جنگی طیاروں کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
امریکی اخبار’نیشنل انٹرسٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں چینی ٹیکنالوجی نے مغرب ممالک کی سوچ سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کا PL-15 ائیر ٹو ائیر میزائل سے لیس جے 10 سی جنگی طیارہ پاکستان کی طرف بھارت کی ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ برصغیر کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان 4 دنوں کے تنازع کے بعد چینی ٹیکنالوجی کی بہترین کارکردگی کے بعد چین اب جے 10 سی کو امریکی ساختہ ایف 16 کا حقیقی حریف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر چینی جنگی طیارہ جے 10 سی امریکی جنگی طیارے ایف 16 کی برآمدات کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ اب تک کم از کم امریکا کے دفاعی شعبے کو کبھی چین کے دفاعی شعبے سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا تھا اور دنیا کے ذیادہ تر ممالک بھی دفاعی شعبے میں امریکی مصنوعات کو ہی بہترین سمجھتے تھے۔