• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری سیکیورٹی سرکار کی ذمے داری ہے، وہ ہمیں دیگی: پختون یار

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس کے خطوط پر وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار نے ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا کہنا ہے کہ ہماری سیکیورٹی سرکار کی ذمے داری ہے، وہ ہمیں دے گی، پی ٹی آئی کے ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔

پختون یار کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری، آئی جی نے 18 جنوری 2023ء سے 2 فروری 2024ء تک ایسے خطوط کیوں نہ لکھے؟ چیف سیکریٹری، آئی جی نے 18 جنوری 2023ء سے 2 فروری 2024ء تک خطوط میں قائدِ اعظم کا حوالہ کیوں نہ دیا؟

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پولیس گارڈز احتجاج کے دوران میرے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، پی ڈی ایم دور میں چیف سیکریٹری نے غیر قانونی فنڈز جاری کیے، ترقیاتی اسکیمیں دیں، ہم اسلام آباد پر غیر قانونی اقدام کرنے نہیں، اپنا حق مانگنے جا رہے ہیں۔

احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، 24 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد جاکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید