لاہور انتظامیہ نے رنگ روڈ لاہور کو احتجاج کے پیش نظر 2 دن کےلیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رنگ روڈ لاہور 23 اور 24 نومبر کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔
ایس پی سیکیورٹی کے مطابق رنگ روڈ کو امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا۔
کابینہ کمیٹی کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔