پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے دل نوچ کر ہی بانی پی ٹی آئی کی محبت ختم کی جا سکتی ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد آئین، قانون اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے ہے۔
انھوں نے کہا کہ 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب عوام کا سیلاب رواں دواں ہوگا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کارکنوں سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک احتجاج کا حلف بھی لیا۔