وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچادیا، وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 اور ہوٹلوں کی بندش ثبوت ہے کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ہم ابھی تیاریوں کے مراحل میں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنا دیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، وفاقی حکومت ملک بلاک کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔