• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن نے ہندو یاتریوں کو 87 ویزےجاری کردیے

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی ۔ فوٹو فائل
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی ۔ فوٹو فائل

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہندو یاتریوں کو87 ویزےجاری کردیے گئے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق ویزے 24 نومبر سے 4 دسمبر 2024 تک کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔

بھارتی یاتری سندھ کے شیواوتاری ست گروسانت شدرم صاحب کی 316ویں جنم دن کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے یاتریوں کیلئے خوشگوار اور کامیاب سفر کی دعا کی اور کہا کہ پاکستان مذہبی مقامات کی حفاظت اور یاتریوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

قومی خبریں سے مزید