اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور موٹرویز کی بندش سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار متاثر ہوگا۔
ذرائع ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق روزانہ تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار افراد اسلام آباد آتے اور جاتے ہیں، ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش سے مسافروں کو مشکل کا سامنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش سے ٹرانسپورٹرز کو 4 سے 5 کروڑ یومیہ کا نقصان ہوگا جبکہ موٹرویز کی بندش سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار متاثر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بڑے اسپتالوں میں ہزاروں مریض روز علاج کے لیے آتے ہیں، جن کی دیگر صوبوں کو منتقلی کےلیے ایمبولنسز کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوگی۔