کراچی میں منعقد بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ختم ہو گئی، تریپن ممالک کے تین سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔
بزنس ٹو بزنس میٹنگز میں کئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، پاکستانی ساختہ جدید ترین ٹینک ’’حیدر‘‘ اور ڈرون ’’شہپر‘‘ غیرملکیوں کی توجہ کا مرکز رہے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ چراغ حیدر نے کہاکہ دفاعی نمائش نے قومی اور بین الاقوامی ڈیفنس پروڈیوسرز کے درمیان رابطے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
ہمارے عسکری و سامانِ حرب کو دنیا میں خوب پذیرائی ملی، ساحل سمندر پر میرینز ڈرل، انسداد دہشت گردی کی مشقوں، فری فال جمپس اور پاک آرمی اور پاک بحریہ کے مشترکہ فضائی مظاہرے ہوئے۔
شہریوں کے لیے رنگا رنگ کراچی ٹرائی سروسز شو منعقد کیا گیا۔