• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے ملزمان کو مزید 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم جاوید اور گل نساء کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کی رات غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا کر دھماکے سے اڑا دی تھی۔

واقعے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید