• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے یا فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگ ذمہ دار ہو گی، آصف کرمانی

آصف کرمانی : فوٹو فائل
آصف کرمانی : فوٹو فائل

سابق سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ فون پر دھمکی دی گئی ہے، ن لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا، مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگ کی قیادت ذمہ دار ہو گی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کےحق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

آصف کرمانی نے کہا کہ  ن لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے جولائی میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا۔

قومی خبریں سے مزید