• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین صوبے پر توجہ دینے کے بجائے احتجاج میں مصروف ہیں، امیر مقام


وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی کی آخری کال تحریک انصاف کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے پر توجہ دینے کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرم میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، علی امین کی کوئی ترجیحات نہیں۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی، عوام نے احتجاجی کال کو مسترد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وسائل احتجاج کےلیے استعمال کیے جارہے ہیں۔ پورا پاکستان بند ہے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شرپسند ٹولہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے۔

انجینئر امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف انتشار کی سیاست کر رہی ہے، احتجاج سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید