ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)قومی عوامی تحریک کے مرکزی سربرہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول نےعوام کو استعمال کرکے پھینک دیا،ہر پانچ سال میں آتے ہیں اور ووٹ لیکر آپ کو بھول جاتے ہیں، سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے، چولستان میں کینال بنانا سندھ کے عوام کیساتھ ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے دریائے بچاؤ، سندھ بچاؤ عنوان سے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نواز لیگ سمیت کسی بھی پارٹی کا کارکن کینالز کی تعمیر کی مخالفت کرتا ہے اسے ہم سلام پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان میں کینال بنانا سندھ کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے پہلے ہی دریائے سندھ میں پانی نہیں ہے اور یہ وقت باہر نکلنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زرعی ترقی کے نام پر سندھ کو بنجر مت بنائیں اور حکمران سن لیں مذید کینال نہیں بننے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے کو رد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے اعتراضات کے باوجود (سی ڈی ڈبلیو پی ) نے متنازع منصوبوں کی منضوری کیوں دی۔