• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کمسن طالبعلم کے اغواء کیخلاف پہیہ جام ہڑتال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان کے کئی علاقوں میں کمسن مغوی طالب علم محمد مصور کی عدم بازیابی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی گئی ہے۔

پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے یارو، دشت، لک پاس اور کچلاک کے مقامات پر بین الصوبائی شاہراہیں بند ہیں۔

شاہراہیں بند ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بلوچستان میں شاہراہوں پر پہیہ جام  ہڑتال کی کال آل پارٹیز کی جانب سے دی گئی ہے اور ہڑتال کے پیشِ نظر آج شہر میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

یاد رہے کہ کل بلوچستان حکومت نے پہیہ جام ہڑتال کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 10سال کے طالب علم محمد مصور کو کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ سے اغواء کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید