چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اس دورے کی دعوت سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے دی ہے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ دورے کا مقصد 2 طرفہ روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق پاکستانی وفد سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین، گورنر مدینہ، گورنر ریاض اور دیگر عہدے داران سے ملاقاتیں کرے گا۔