• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں: لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری


لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں۔

حکم نامے میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام اسکولز کو فائنل نوٹس بھی جاری کیے جائیں۔

عدالتِ عالیہ نے مزید کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا ہے پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات بھی کیے جا رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید