• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال ہے۔

کنٹینرز اور ٹرکوں کو ہٹا کر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے۔

دوسری جانب لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز بھی بند ہیں۔

جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بس اڈے 4 روز سے بند پڑے ہیں، ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔

صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت یا انتظامیہ نے ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔

پی ٹی آئی کا خیبر پختون خوا سے اسلام آباد احتجاج کے لیے آنے والا قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے روانہ ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید