• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: بانئ پی ٹی آئی سمیت 45 افراد پر مقدمہ، 35 گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانئ پی ٹی آئی سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین نے بانئ پی ٹی آئی کے اکسانے پر امن و امان پامال کیا اور دہشت گردی کی۔

PTI کارکنان و پولیس میں تصادم کا مقدمہ درج

دوسری جانب گوجرانوالہ کے علاقے تتلے عالی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں بانئ پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں 40 نامزد اور 100 نامعلوم کارکن بھی شامل ہیں۔

لاہور: پی ٹی آئی کے 60 سے زائد کارکنان گرفتار

لاہور میں پی ٹی آئی کے 60 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمات میں پولیس مقابلوں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، موبائل اور سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔

پی ٹی آئی کا خیبر پختون خوا سے اسلام آباد احتجاج کے لیے آنے والا قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے روانہ ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید