کوئٹہ(پ ر) جمعیت علما اسلام کی رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف نے 10روز گزرنے کے باوجود طالب علم مصور کاکڑ کے اغوا اور عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے صوبے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نصب کیمروں کی خرابی افسوسناک ہے حالانکہ ان پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر دن دہاڑے اسکول وین سے معصوم طالب علم مصور خان کو اغوا کرلیا جاتا ہے تو اندرون صوبہ کیا صورتحال ہوگی اس کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ بچے کو فوری طو رپر بحفاظت بازیاب کراکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔