سندھ حکومت نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کر کے معیشت کو مضبوط کر رہی ہے، انڈسٹریل زونز قائم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ماربل سٹی منصوبے پر 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، منصوبے سے صوبے کے عوام کے لیے 10 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی، منصوبے کا محلِ وقوع مقامی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نجی شراکت دار 2 سال میں کراچی ماربل سٹی منصوبے کی تعمیر مکمل کریں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی ماربل سٹی پروجیکٹ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اب مزید سستی نہیں ہونی چاہیے۔