• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم


وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر بیلاروس کے صدر کو خوش آمدید کہا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

اس ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کے تمام پہلوؤں میں مثبت پیش رفت پر اظہارِ اطمینان کیا اور عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید