• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو اپنے مفادات سے پہلے پاکستان کیلئے سوچنا چاہیے: علی خورشیدی

رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی — فائل فوٹو
 رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی — فائل فوٹو  

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے مفادات اور سیاست سے پہلے پاکستان کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیے۔

علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید