• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ اکھاڑ کے رکھ دیا گیا، 15منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، علی خورشیدی

رہنما ایم کیو ایم پاکستان علی خورشیدی---فوٹو بشکریہ فیس بُک
رہنما ایم کیو ایم پاکستان علی خورشیدی---فوٹو بشکریہ فیس بُک

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ اکھاڑ کے رکھ دیا گیا، 15منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات تھی، سندھ کے عوام کو درپیش مسائل چیف سیکریٹری کے سامنے رکھے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ حکومتی توجہ ایم ڈی کیٹ جیسے مسائل کی طرف مبذول کروائی ہے، ہم بچوں سے ٹھیک طرح سے ٹیسٹ بھی نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کو کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کروائیں، شہری انفرا اسٹرکچر کی بدحالی پر بھی بات کی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا اہم مسئلہ ہے، ہم نے کے فور اور حب ڈیم پر بھی بات کی، چالیس پچاس ہزار نوکریاں دی جارہی تھیں ہم کورٹ گئے تھے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں، میرٹ پر نوکریاں دی جائیں، ریڈ لائن منصوبہ 2027ء تک مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا، وزیر موصوف آئے دن دعوے کرتے ہیں لیکن عوام ذہنی اذیت میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید