آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی جس میں دفاعی شعبوں میں تعاون کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور ان میں وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر الیگزینڈر نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کی تعریف کی۔