بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں زیر تعمیر ڈیم پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدور اغوا کرلیے گئے اور مشینری جلادی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی۔
لاہور ہائی کورٹ میں بائیکس کے لیے گرین لین منصوبے کے اخراجات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر اعتراض سے متعلق سماعت ہوئی۔
کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 9 روز سے معطل ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج جدہ میں ملاقات ہوئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں نوروز کا تہوار منانے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم خریداری میں مبینہ کرپشن پر نیب سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی ہے۔
کراچی کے ساحل سمندر کے ساتھ پورٹ ٹرسٹ نے 7 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا، قبضہ سے چھڑائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 60 ارب روپے ہے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا، اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیئے تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد جے یو آئی کے ممکنہ احتجاج پر اپوزیشن کو آگاہ کیا، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مشترکہ جدوجہد کے نکات پر گفتگو ہوئی۔
مصطفی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کی نشست ہوئی، افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی امور پر مشاورت کی۔