• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارروائی کون کریگا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خود ڈی جی ایس بی سی اے

کراچی(طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) کارروائی کون کرے گا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خودڈی جی ایس بی سی اے ہیں،عبدالسمیع جملانی ایس بی سی اے کے خصوصی نیٹ ورک کے فعال ممبر،عمارتوں کے نقشے بھی خود جاری کرتے ہیں،عمارت گرنے کے واقعہ کے ذمہ دارافسران اور عملے کے خلاف کارروائی کون اور کیسے کرے گا کیا ماضی کی طرح صرف چند دن کے لئے کچھ لوگوں کی معطلی تک معاملہ محددو رہے گا یا پھر واقعی اس بار ذمہ داروں کو سزا ہو گی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپار ٹمنٹ کے ماتحت ادارہ ہے اس وقت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ(ایڈیشنل چیف سیکرٹری) ڈاکٹر وسیم شمشاد علی ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول کا گزشتہ پانچ ماہ سے اضافی چارج بھی ڈاکٹر وسیم شمشاد کے پاس ہے ایس بی سی افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پاس ہے یہاں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا وہ اپنے خلاف خود کارروائی کریں گے کیونکہ اگر وہ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ان کی بھی ذمہ داری تھی کہ غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو روکتے چنیسر ٹاون ایڈمن سوسائٹی میں یہاں عمارت گری اس کے ڈائریکٹر عبدالسمیع جملانی ہیں اس کے ساتھ وہ ضلع کورنگی میں ڈائریکٹر کا عہدہ رکھتے ہیں اس کے علاوہ ایس بی سی اے ٹاون پلاننگ ڈپارٹمنٹ جو پورے شہر میں تعمیر ہونے والی بلند تجارتی عمارتوں کے نقشوں کے فائنل لیٹر جاری کرتا ہے اس کے بھی طویل عرصے سے ڈائریکٹر ہیں ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ایس بی سی اے کے خصوصی نیٹ ورک کے فعال ممبر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید