کراچی (نیوز ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی نکہت شکیل خان نے PSQCAکمپلیکس کراچی کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی توفیق علی عباسی اور سیکریٹری اے کے رند کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔نکہت شکیل خان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور اس کے کردار کو فروغ دینے کا مشورہ دیا۔