• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: سیؤل میں دوسرے روز بھی ریکارڈ برفباری، 5 افراد ہلاک

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں دوسرے دن بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدید برفباری کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5، جبکہ زخمی افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔

سیؤل میں پڑنے والی ریکارڈ برفباری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

خراب موسم کے باعث 140 پروازیں منسوخ جبکہ 76 فیری سروسز معطل ہوگ ئیں۔

جنوبی کوریا کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں 2 دن میں 10 انچ سے زیادہ برف باری ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ سیؤل میں 1907ء کے بعد یہ سب سے زیادہ برف باری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید