• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیوز لیک کیس آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر، بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں آڈیوز لیک کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 3 اہم مقدمات آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دیے،  آڈیو لیکس کی سماعت 2 دسمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔

رجسٹرار آفس کی طرف سے دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

سپریم کورٹ آئینی بینچ میں  بانی پی ٹی آئی کی تارکین وطن کو ووٹ کو حق دینے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 2 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

پی آئی اے نجکاری کیس 5 دسمبر کو 6 رکنی آئینی بینچ سنے گا۔

قومی خبریں سے مزید