سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی کےلیے خطرہ قرار دے دیا۔
اپنے انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کے لیے بہت فکرمند ہیں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے اگر بانی پی ٹی آئی کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانا ہوگی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں بانی پی ٹی آئی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کبھی بانی پی ٹی آئی کو دہی کھلا دیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز۔ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔