کوئٹہ ( پ ر)پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئن ( پی ٹی یو ڈی سی )کے مرکزی چیئرمین کامریڈ نذرمینگل ، صوبائی صدر غلام رسول ،کامریڈ عمران خان ،کامریڈ عبدالرحمان سنگت، کامریڈ یونس بلوچ ،یوسفی بلوچ اوردیگر نے بولان میڈیکل کالج میں ہاسٹلز کی بندش قبل ازیں دو طلباء گروپوں کے درمیان تصادم کو جواز بناکر طلباء اور طالبات کو ہاسٹلزسے بیدخل کرنے کی کوشش،ان پر تشدد ،مقدمات، گرفتاریوں اور اب بیوٹمز ہاسٹلز میں ہاسٹل فیس بڑھانے اور طلباء طالبات کو ہاسٹلزسے بیدخل کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد تعلیم ،شعور اور آگاہی کے دروازے بند کرناہے ۔انہوںکہاکہ طلباء کے درمیان چھوٹے چھوٹے اختلاف یا باتوں کو جواز بناکر ان پر تشدد کرنا ،مقدمات درج کرنا اور پھر انھیں ہاسٹلز سے بیدخل کرنے کی کوشش کرنااس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران اور کچھ قوتیں بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو فعال اور بلوچستان کے نوجوانوں کوعلم حاصل کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں علم کی روشنی نہ پھیلے ۔انہوں نے بیوٹمز میں بھی ہاسٹلز فیسز میں اضافے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئےکہاکہ ہونا تو یہ جاہیے کہ بلوچستان کے حالات اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت طلباء و طالبات کےلیے آسانیاں پید اکرتی ،ریلیف دیا جاتا لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں کیاجا رہا ۔بلکہ اس کے برعکس خود کوشش کرکے علم حاصل کرنے اور آگے بڑھنے والوں کابھی راستہ رکا جارہاہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بولان یونیورسٹی ا ور بیوٹمز میں کالجز کے ہاسٹلز کا مسئلہ حل کیاجائے اور طلباو طالبات اس حوالے سے ریلیف دیاجائے ۔