• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں بجلی فوری بحال کرنے کی استدعا مسترد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے علاقے محمد کالونی اتحاد ٹاؤن میں بجلی فوری بحال کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

محمد کالونی اتحاد ٹاؤن کی بجلی منقطع کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے علاقے کا پی ایم ٹی اتار لیا، پورا علاقہ بجلی سے محروم ہے۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کر دیا ہے، جواب آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے الیکٹرک انتطامیہ چند لوگوں کی سزا پورے علاقے کے مکینوں کو نہیں دے سکتی۔

قومی خبریں سے مزید