• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے صوبے کے پیسے اور ملازمین جلوس میں استعمال ہوتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے کے پیسے اور ملازمین جلوس میں استعمال ہوتے ہیں، صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سےجرگہ لے کر کوہاٹ جا رہے ہیں، اس سےقبل بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کوہاٹ جانے کی دعوت دی، وزیر اعلیٰ آج کوہاٹ گئے، اچھی بات ہے، زیادہ اچھا ہوتا اگر وزیر اعلیٰ دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر جاتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی کو امن اور ترقی چاہیے، امن پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اسلام آباد جاکر آگ لگا دیں، ڈی آئی خان میں عصر کے بعد باہر نہیں جا سکتے، امن کے معاملے پر ایک ہونا چاہیے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ لیڈر آگ لگانے سے نہیں، عدالت کے ذریعے آزاد ہوگا، ڈی چوک دھرنا اور جلوس کسی کو جیل سے رہا نہیں کرے گا، کل وزیر اعلیٰ کا اسمبلی خطاب سیاسی شخص کا خطاب نہیں تھا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری آپ پر ہے، کیا آپ نے امن و امان کیلئے اے پی سی بلائی؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلوس میں صرف ورکرز گرفتار ہوجاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید