فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملزمان فرد جرم کےلیے عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فیصلہ کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
مقدمات کے دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی، 15 جنوری کو شہادتیں ہوں گی۔