• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی قیادت میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شرپسند جماعتوں پر ماضی میں بھی پابندی لگی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے تو پھر لگے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی طرح باقی اسمبلیاں بھی شاید پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کریں گی۔

گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ورکرز کو چھوڑ کر میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے، کون سا لیڈر گرفتار ہوا؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق بتائے ایک ہی راستے سے وزیرِ اعلیٰ علی امین تیسری دفعہ کیسے فرار ہوئے، یہ صرف اسلام آباد ہاتھ لگا کر واپس آجاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید