• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو
گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو

گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کرم میں اب تک 100 سے زائد لوگ شہید ہو چُکے ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی کرم کے لیے ساتھ جانے کی دعوت دوں گا۔

گورنرخیبر پختون خوا نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہا ہوں، امن وامان کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید