وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے۔
اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) چیریٹی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصّہ ڈالنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہر ملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پفوا چیریٹی بازار کا انعقاد مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے لیے اہم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نمائش، ثقافتی شوز بھی پفوا چیریٹی بازار کا حصّہ ہیں، چیریٹی بازار کا انعقاد بھی سفارتکاری کا حصّہ ہے۔