• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے: علی امین گنڈاپور

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب 

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ سی ٹی ڈی کے پی میں مستحکم نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں پراسیکیوشن کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے، پراسیکیوشن بہترین کام کر رہی ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ آئندہ ہفتے پراسیکیوشن میں اور لوگوں کو بھی لارہے ہیں، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف ہزاروں کامیاب کارروائیاں کیں، سی ٹی ڈی میں زیرِ حراست ملزمان کے لیے خصوصی سیل تیار کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے دے رہے ہیں، خیبر پختون خوا کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر  12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 بم پروف گاڑیوں کی خریداری کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی 300 کٹس کے لیے فنڈز دیں گے، ڈرونز کے لیے بھی فنڈز دے رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے لواحقین کو پلاٹ دے رہے ہیں، وفاقی حکومت ہمیں بار بار کنفیوژ کر رہی ہے، دہشت گردی کی مد میں ہمیں ایک فیصد فنڈ جاری نہیں ہوا، ضم اضلاع کی مد میں وفاق سے 4 کروڑ روپے نہیں ملے۔

قومی خبریں سے مزید