• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 12 روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 131 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں گزشتہ شام سے فائر بندی پر عمل درآمد جاری ہے، ضلع بھر میں 10 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ پشاور پار اچنار روڈ سمیت آمد و رفت کے راستے بند ہیں، خرلاچی بارڈر کی بندش سے آمد و رفت اور تجارت بھی بند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، موبائل سروس اور شاہراہوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، راستوں کی بندش سے اشیاء خور و نوش، ادویات اور پیٹرول کی قلت ہے۔

حمید حسین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضلع کرم میں اب تک 100 سے زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید