امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے، حماس کو جنگ بندی تجویز کو قبول کرنا چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کررہی ہے، اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی تجویز کو مسترد نہیں کیا، جنگ بندی کی امریکی تجویز پر اسرائیل کا ردعمل متضاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس سے متعلق امریکی مندوب کا موقف ’غیر منصفانہ‘ تھا، اسٹیو وٹکوف کے موقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا جھکاؤ اسرائیل کی طرف ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز کے جواب میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کی شرائط برقرار رکھی تھیں۔