اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان کے ساتھ 4 روزہ جنگ میں 5 طیاروں کی تباہی کے بھارتی اعتراف نے مودی حکومت کو اب مزید مشکل اور پیچیدہ صورتحال میں مبتلا کر دیا ہے۔
فضائی جنگ میں بدترین ہزیمت اور طیاروں کی تباہی کی شکل میں اربوں ڈالرز کے نقصان کے بعد اب بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جرنیل اور سینئر دفاعی تجزیہ نگار مودی حکومت کیخلاف احتساب کرنے والے اپوزیشن کے ان سیاستدانوں کی صف میں کھڑے یہ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ بھارتی ایئرفورس کے طیارے کیوں گرے۔