چینی نائب وزیرِ اعظم ژانگ گوچنگ (Zhang Guoqing) 2 روزہ دورے پر کل ایران پہنچیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان کے مطابق ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف کی دعوت پر چینی نائب وزیرِ اعظم ژانگ گوچنگ ایران پہنچیں گے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے چینی نائب وزیرِ اعظم 3 اور 4 دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم ژانگ گوچنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں۔